ہفتہ 1 اگست 2026 - 05:43
حدیث روز | زیارتِ امام حسین (ع) کی حسرت!

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں قیامت کے دن حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین کے بلند مقام کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

«مَا مِنْ أَحَدٍ یَوْمَ الْقِیَامَةِ إِلَّا وَهُوَ یَتَمَنَّی أَنَّهُ مِنْ زُوَّارِ الْحُسَیْنِ، لِمَا یَرَی مِمَّا یُصْنَعُ بِزُوَّارِ الْحُسَیْنِ عَلَیْهِ السَّلَامُ مِنْ کَرَامَتِهِمْ عَلَی اللَّهِ تَعَالَی.»

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

روزِ قیامت کوئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو یہ آرزو نہ کرے کہ کاش وہ بھی امام حسین علیہ السلام کے زائرین میں شامل ہوتا کیونکہ وہ ان کرامتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا جو اللہ تعالیٰ حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر نازل فرمائے گا۔

کامل الزیارات، ج ۱، ص ۱۳۵

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha